مینگورہ ،سوات میں خودکشیوں کے بڑھتے رحجان سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے ہر دوسرے تیسرے روز نوجوان یا دوشیزہ نا معلوم وجوہات پر زہریلی دوا کھا کر یا گلے میں پھنڈا ڈال کر اور یا فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیتے ہیں ۔ گزشتہ روز بلوگرام میں 17سالہ نوجوان عمیر خان ولد افضل خان جوفرسٹ ائر کا طالب علم بتایا جاتا ہے ۔ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی ، بڑھتے ہوئے رحجان کے روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے معاشرے کی سطح پر آگہی مھم چلائی جائے تاکہ خودکشیوں میں کمی آجائے ۔ اسلام کے حوالے سے خودکشی حرام ہے اسی پوائنٹ پر اگر معاشرے میں مھم چلائی جائے اور جو نا سمجھ لوگ ہیں اور اس سے بے خبر ہیں تو انہیں سمجھ آکر خودکشیوں میں کمی آسکتی ہے ۔
776 total views, no views today


