سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے حلقہ پی کے 5 میں تعلیمی ایمرجنسی کی دھچیاں اڑانے والے پرائمری سکول ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا گیا ، جبکہ بچوں کو خدا کے اسرا پر چھوڑ دیا گیا، اینٹی سکول تک پہنچانے والے بچوں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سوات کے اعلیٰ افیسرز نے پرائمری سکول کے بچوں سے اینٹیں لیجانے پر ایکشن لیتے ہوئے سکول ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا ہے ، جبکہ وہ معصوم پھول جیسے بچے کو صرف وعدوں پر ٹرخادیا گیا ، ان چھوٹے چھوٹے بچوں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ، جس پر اہلیان علاقہ محکمہ تعلیم سے خاصا نالاں دکھائی دیئے ۔ یاد رہے کہ سکول بچوں سے اینٹیں لیجانے والی ویڈیو کو سوات نیوز نے ہائی لائٹ کردیا تھا، جس پر حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے حرکت میں اگئے تھے ، اور سکول کیلئے فنڈز کا اعلان بھی کیا تھا، لیکن بات صرف اعلان تک محدود رہا اور سکول بچوں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ، جس پر علاقہ کے عوام متعلقہ ایم پی اے پر سخت غصہ میں ہیں ۔
ویڈیو میں تمام مناظر دیکھیں ۔
www.youtube.com/swatnewsweb
1,342 total views, no views today



