سوات (سوات نیوز)فضل ربی بھائی میدان میں آگئے، جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی میں تاخیر پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان، عمران خان کے وژن کے قاتلوں نے تحریک انصاف کے گھر کی لونڈی بناتے ہوئے پارٹی کوتباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک انصاف کے ورکر کو نوکر تصورکرنے والے پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی سے نظریات ختم کرکے پارٹی کو مال بناؤ ادارہ بنانے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے، خودکو وزیرکاکزن ظاہرکرنے والوں کی موجودگی میں تحریک انصاف کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ کہتاہوں کہ بعض لوگ جو کہ سیاسی ہیں خود کو ایک وزیرکاکزن ظاہرکرتے ہوئے ذاتی مفادات کے لئے عوامی مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی میں تاخیر پیدا کرنے والے چہروں کو بے نقاب کریں گے، یہ لوگ عمران کان کے وژن کے قاتل اور دشمن ہیں ان کی ہوتے ہی تحریک انصاف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، ان لوگوں کے لئے اسلام آباد اورپشاورسے فون بھی کی جائیگی، ان کے ہرجائیز اورناجائیز گھنٹوں میں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی کلاس لائسنس جو کہ کئی مہینوں میں ہواکرتاتھا، اب ایک ہی دن میں ہوتے ہیں اورسوات میں پابندی کے باوجود کمشنر ملاکنڈڈویژن اوربعض سیاسی وسرکاری لوگوں کی ایماء پرمینگورہ میں ڈی کلاس لائسنسوں کااجراء ہواہے انہوں نے کہا کہ اگراس طرح ڈی کلاس لائسنسوں کوجاری کیاجاتاہے۔ اوررینٹ اے کار کی اجازت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ توپھرجنرل بس سٹینڈ کی تعمیرکی کیا ضرورت تھی، انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک پریس کانفرنس کے ذریعے تمام شواہد کو منظرعام پر لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک کاروباری شخصیت نے سوات میں پارٹی کو مال بناؤ ادارے میں تبدیل کردیاہے۔ وہ کہتے ہیں کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن میں اس سیاسی نابالغ پرواضح کردینا چاہتوں کہ اب ان کی اتنی عمرنہیں کہ وہ لوگوں کوانگلیوں میں نچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی میں مزید غفلت برداشت نہیں کرینگے، اب وقت آگیاہے کہ ہم ان لوگوں کی گھپلوں کو بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں مینگورہ بیوٹی فکیشن میں ہونیوالی گھپلوں کے بارے تمام معلومات آئی ہے انشاء اللہ ان لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔
1,085 total views, 2 views today