سوات(سوات نیوز) تنظیم اساتذہ اور ملگری استاذان نے مشترکہ طور پر آل ٹیچر ز ایسو سی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے پر سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ اور ملگری استازان کے اختر علی خان، صدارتی امیدوار ارشاد علی، اور جنرل سیکرٹری برائے ضلع سوات شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26ستمبر کو اساتذہ کے الیکشن کا اعلان حکومت نے کیا تھا اور اساتذہ نے لاکھوں روپے خرچ کرکے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور وقت بھی لگادیا لیکن حکومت نے بغیر کسی وجہ بتائے ہوئے الیکشن کوملتوی کردیا یہ استاد کو عزت نہیں بلکہ استاد کو بے عزت کرنا ہے، آج ہم صرف یہاں پر احتجاج کرنے آئے ہیں لیکن اگر26ستمبر کو الیکشن کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوا تو ہم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت نے الیکشن کا اعلان کیا تھا لیکن پھر اپنے بازی کو پلٹتے ہوئے دیکھ کہ الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیڈول کے مطابق الیکشن مقررہ وقت پر منعقد کیا جائے، ورنہ ہم احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس میں کسی قسم کی نقصان ہوئی تو اس ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی۔
1,640 total views, 2 views today