سوات (سوات نیوز) پندرہ سال بعد سوات کے نئے ہسپتال میں کام کا آغاز ہوگیا، وزیر اعلیٰ کے خصوصی اور ایم ایس کے کوششوں سے دو ماہ میں چھ ڈیپارٹمنٹ منتقل، مزید کی منتقلی کاکا م جاری، گذشتہ روز سید وگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے 500بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال میں کام شروع کردیا گیا اور میڈیکل، سکن، کارڈیالوجی،پلمو نالوجی اور لیبارٹری کو پہلے مرحلے میں نئے ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے ان میں او پی ڈی کا آغاز کردیا گیا،نئے ہسپتال میں شفٹنگ وزیر اعلیٰ محمود خان اور ایم ایس ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی کے کے بدولت ممکن ہوا، گذشتہ پندرہ سال سے ایم ایم اے دور میں شروع ہونے والے ہسپتال میں وارڈز کی منتقلی پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے، یاد رہے کہ 4مئی 2019کو پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھا لا اور انہیں وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصوصی ٹاسک حولے کیا، جس پر انہوں نے اور ہسپتال کے سٹاف نے دن رات محنت کرکے صرف ڈھائی مہینے میں ہسپتال کی منتقلی کو یقینی بنایا، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور ہسپتال کے ٹیم کے کوششوں کے بدولت ہسپتال کو نئے بلڈنگ میں شفٹ کرنے کا اغاز ہوگیا ہے اور آج نئے بلڈنگ میں چھ ڈیپارٹمنٹ نے کام کا اغاز کیا جبکہ مزید کو تیزی سے منتقل کیا جارہا ہے اور بہت جلد پورا ہسپتال نئے بلڈنگ میں منتقل کیا جائیگا۔
1,258 total views, no views today



