سوات (سوات نیوز) انتخابات ملتوی کرانے پر متحدہ محاذ اساتذہ استاد دوست پینل کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وریلی، اگر 26ستمبر کو انتخابات کا انعقاد نہیں کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیں گے، انتخابات کے انعقاد سے یوٹرن لینا صوبے کے ایک لاکھ ستر ہزار اساتذہ سے مذاق ہے، حکومت فور ی طور پر اساتذہ کو اپنے نمائندوں کے انتخابات کا حق دیا جائے، ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ اساتذہ استاد دوست پینل کے عہدیداروں مولانا میاں نور باشاہ، ہمایون محبوب، زکریہ باچا، حافظ محمد علی، شہاب گل، نواب علی، ظاہر شاہ خان، افتخار خان، لطیف احمد، رحم امین اور دیگر نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود اساتذہ کے انتخابات کا اعلان کیا جس کے لئے ہم نے مسلسل تینماہ تیاری کی اور اخراجات کئے لیکن انتخابات قریب ہوتے ہی حکومت نے انتخابات ملتوی کردیئے جس سے اساتذہ کرام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر 26ستمبر کو اساتذہ انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کریں ورنہ اساتذہ کرام احتجاجی تحریک شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیں گے۔
1,206 total views, no views today



