سوات (سوات نیوز)یونیورسٹی آف سوات کے پریس ریلیز کے مطابق، یونیورسٹی آف سوات میں ہر قسم کی خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتی کا تمام عمل ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ہر قسم کے ٹیسٹ انٹرویو وغیرہ فی الحال منسوخ کر دئے گئے ہیں۔ تمام امیدواروں کو، جنہوں نے کسی بھی پوسٹ کیلئے درخواست جمع کی ہے، بعد میں اطلاع فراہم کر دی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے رجسٹرار دفتر سے فون نمبر 0334-8923011رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
1,165 total views, no views today
Comments



