سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔بغیر ہیلمٹ ڈرائیورز سے موٹر سائیکل تھانے میں بند کر کے ہیلمٹ پیش کر نے کے بعد چھوڑ دیا جا تا ہے۔ڈی پی او سوات کے مطابق آپریشن کا مقصد بڑھتے ہو ئے حادثات کی روک تھام اور نوجوانوں کی اصلاح کر نا ہے۔نوجوان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار ی سے اجتناب کرکہ خود کو ناگہانی اموات اور اپاہج ہو نے اور دوسروں کی زندگیاں اجیرن ہو نے سے بچائیں۔والدین بھی اپنے کمسن بچوں پر خصوصی نظر رکھ کر ان کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں۔
872 total views, 2 views today
Comments