سوات (سوات نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید سنجرانی اور اٹک میں نصب کانٹے کا نوٹس لے، کانٹے پر خیبر پختونخوا کے عوام سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، ان خیالات کااظہار مینگورہ کے تاجر رہنما محمد کریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا سنجرانی اور اٹک کے مقام پر نصب کانٹے پر گاڑیوں کے وزن 36ٹن سے کم کرکے 16ٹن کردیا ہے جس کے وجہ سے تاجر برادری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے عوام براہ راست متاثر ہوتا ہے، انہوں نے فاقی وزیر مراد سعید سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیکر تاجر برادری کو اس مشکلات سے نجات دلادیں۔
1,294 total views, no views today
Comments



