سوات(سوات نیوز) مینگورہ میں بھائی نے فایرنگ کرکے اپنی گلوکارہ بہن کو قتل کردیا گلوکارہ ثنا ء کو بھائی بے پیسے نہ دینے پر قتل کیا ۔ پولیس زرایع کے مطابق گلوکارہ ثناء کی عمر سولہ سال تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گانے گاتی تھی گزشتہ روز جب ثناء پروگرام سے واپس ائی تو ان کے بھائی قاسم نے رقم مانگ لی ۔ جس پر دونوں کی تلخ بھی ہوئی ۔ ثناء نے جب اہنے بھائی کو پیسے نہیں دئیے تو وہ طیش میں آگیا اور چھریوں کے پےدرپے وار کرکے اپنی بہن کو قتل۔کردیا ۔ پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی یے ۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔
اس سے قبل بھی محلہ بنڑ مین ایک رقاصہ کو اپنے شوہر نے پیسے نہ دینے پر قتل کیا تھا
2,514 total views, no views today
Comments



