سوات، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر کے سابقہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ ضرور کرینگے ، مخالفین ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، 40کنال آراضی پر سٹیڈیم تعمیر کر کے مٹہ میں کھیل کود کے فروغ دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہا مٹہ میں شمولیت کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سوات کے انچارج ثمر خان ، بہادر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ طوطی خان ، امجد علی خان ، بہادر خان ، نظام الدین ، عالمگیر خان اور دیگر نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انکے محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے دور دراز علاقوں تک لنکس روڈ پر کام جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محروم علاقوں کو پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے جسے ہم پورا کر کے دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ میرا گھر ہے اور یہاں کے عوامی مسائل بروقت حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ علاقے کے دور دراز کے سکولوں کی اپ گریڈیشن کرینگے اور اس کے ساتھ ساتھ گرلز سکولوں کے قیام کیلئے بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ علاقے میں خواندگی میں اضافہ ہو سکیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونیوالوں کو ٹوپیاں پہنچائیں اور انہیں مبارکباد دی ، علاوہ ازیں صوبائی وزیر محمود خان نے سوات کے ضلعی محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ورکس ، ہائی وے ، بلڈنگ ، فارسٹ ، فوڈ اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران عوامی مسائل پر تندھی سے توجہ دیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تسائل کو بروئے کار لائیں ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جلد اس سلسلے میں کھلی کچہری منعقد کرینگے ، انہوں نے اجلاس میں غیر حاضری پر متعلقہ مختلف افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں سزائیں دلوانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ۔
850 total views, no views today


