سوات(سوات نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف میں بی ایس کا کوٹہ دوبارہ کم کرنے کیخلاف طالبات کا احتجاج شروع ہوگیا، بی ایس میں سینکٹروں طالبات داخلوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، طالبات نے ڈگری کالج سیدوشریف کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال صوبائی حکومت نے بی ایس کوٹہ میں دس فیصد اضافہ کردیا تھا، جس کی بدولت سیکنٹروں طالبات کو داخلے مل گئے تھے، لیکن اس سال کالج انتظامیہ نے دوبارہ بی ایس داخلوں کا کوٹہ کم کردیا ہے، جس سے سینکٹروں طالبات داخلوں سے محروم رہ جائیں گے، طالبات نے کہا کہ جن طالبات نے ایف اے، ایف ایس سی اس کالج سے کیا ہے ان کو بھی داخلے نہیں مل رہے ہیں، طالبا ت نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انٹر میڈیٹ کا کوٹہ کالجوں میں دوگنا کردیا ہے، لہٰذابی ایس کے طالبات کے داخلوں کو بھی بڑھا دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں، طالبا ت نے سوات سے منتخب وزیرا علیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسلہ پر فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر احتجاجی مظاہر ے شروع کیئے جائیں گے۔
1,288 total views, no views today



