مینگورہ، ہنر کدہ کے زیر اہتمام ’’تشدد کے خاتمہ میں میڈیا کے کردار ‘‘ پر ایک روزہ ورکشاپ ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوا ، ورکشاپ میں یونیورسٹی ، کالجز کے طلباء اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہنر کدہ کے ڈاریکٹر جمال شاہ ، بیر سٹر محمد رضا، پروفیسر عطاء الرحمان عطاء ، عثمان اولس یار ، عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ ، پرویش شاہین ، بی بی سی کے راحیل خان ، واشنگٹن کے صحافی امان اللہ علیزئی ، فضل خالق اور فیاض ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ معاشرہ سے جب تک عدم تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، اس وقت لوگ ہمارے ملک میں لوگ ذہنیمریض بن چکے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے جس کی وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برداشت دنیا، معاشرہ، مذہب ، زبان اور تاریخ کے لئے بہت ضروری ہے اور جب ہم میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا ہوگا تو یہ معاشرہ ترقی کر سکے گا ، سوات کی حالات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سوات میں جو حالات پیدا کئے گئے اس کے بارے میں ضروری ہے کی تحقیقات کئے جائے کہ سوات میں یہ حالات کیسے اور کیوں پیدا کئے گئے ۔
936 total views, no views today


