کبل ، ڈگری کالج کبل متحدہ محاذ طلبہ کی جانب سے ٹیچنگ اسٹاف کی عدم فراہمی کے خلاف کبل چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں پی ایس ایف کے ضلعی سینئر نائب صدر عاصم یار خٹک ، جنرل سیکریٹری عجب خان انقلاب ، ایم ایس ایف کبل کے سابق صدر عدنان باچا ، پی ایس او کبل کے سیکریٹری امتیاز علی خان افغان سمیت مویز خوشحال ، نجیب اللہ ، فواد ناصر ، سمیع اللہ ، اشفاق خان ، محبوب علی خان اور دیگر کی قیادت میں طلباء نے کبل چوک مکمل طور پر بند کردیا گیا ،
مظاہرین نے پی ٹی آئی حکومت ، مردہ باد ،گوعمران گو ، گو مراد گو ، کے واشگاف نعرے لگاتے ہوئے ڈگری کالج کبل کو ٹیچنگ اسٹاف کی فوری فراہمی کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پورے سوات کے کالجوں کو بند کردیا جائے گا اور کہا کہ ڈگری کالج کبل کو جہانزیب کالج اور مٹہ کالج کی طرح ٹیچنگ اسٹاف فراہم کیا جائے ، کیونکہ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ، انہوں نے کالج میں اسٹاف کی کمی بارے ایم این اے مراد سعید ، ایم پی اے محب اللہ خان کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کے دائرے کو پورے سوات تک پھیلایا جائے گا جس کے نقصضان کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی کے سر عائد ہوگی ۔
387 total views, no views today


