سوات(سوات نیوز)دیر لوئیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں شہید ہونے والے حوالدار سیف اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ تیمرگرہ میں پولیس لائن میں ادا کی گئی ، جس میں ڈی پی او لوئی دیر سمیت دیگر اعلیٰ افیسران نے شرکت کی ، اس موقع پر شہید پولیس حوالدار سیف اللہ کو سلامی بھی دی گئی ، جس کے بعد شہید اہلکار کی لاش ابائی گاوں روانہ کردی گئی ہے۔
لوئیر دیر تیمر گرہ کے گاوں بیاری میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، پولیس حوالدار شہید تین شدید زخمی ہوگئے ، دیر پولیس کے مطابق پولیس وین حسب معمول علاقہ کی گشت میں مصروف تھے کہ گاوں بیاری میں ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا، جس میں ایک حوالدارسیف اللہ شہید ہوگیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے جوانوں کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے، پولیس نے دھماکہ کےبعد علاقہ کو کنٹرول میں لے لیا ہے اور وہاں پر سرچ اپریشن کیا جارہا ہے ۔
1,496 total views, no views today



