سوات(سوات نیوز)ماہ مقدس محرم الحرام کی تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا، ضلعی انتظامیہ نے فحاشی پھیلانے والوں کو شو کی اجازت نامہ دیدیا، کل ٹک ٹاک والے فضا گھٹ میں شو کرینگے جس میں ڈانس ، گانوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، اس شو میں لڑکیوں اور نوجوان لڑکوں کو مدعا کیا گیا ہے جبکہ فحاشی پھیلانے والے اس شوکی بینرز بھی جگہ جگہ نصب کئے گئے ہیں، جس کیخلاف سوشل میڈیا پر سوات کے عوام نے مہم بھی شروع کردی ہے ، سوشل میڈیا پر پوسٹ اپلوڈ ہوگئے ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ پر سخت تنقید کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام میں ڈانس پارٹی منعقد کرنے والوں کو اجازت نامہ دے رہی ہے ۔ گزشہ سال بھی اسی مہینے میں ضلعی انتظامیہ نے اس مقدس ماہ میں ڈانس پارٹی کی اجازت دی تھی اور اب دوبارہ اجازت دیدی گئی ۔
2,259 total views, no views today



