مینگورہ، سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد چوروں کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہے ۔ چوری کے اس نئے لہر نے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے ۔ اور خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں ۔ مینگورہ شہر سمیت تحصیل مٹہ اور دیگر علاقوں میں رات کو چور سرگرم رہتے ہیں کچھ گھروں سے تو نقدی اور زیورات بھی چوری ہوچکی ہیں ۔ بازاروں میں دکانوں سے تالے توڑ کر سامان غائب کرنے کا رحجان تو پہلے سے تھا اب چوروں نے گھروں کی طرف رخ کرلیا ہے ۔ تھانہ رحیم آباد کے حدود میں بھی چوری کے واقعات ہوئے ہیں ۔ رات کو گھروں کے دروازے بھی کھٹکٹھائے جاتے ہیں ۔ ادارے عدم تحفظ کا احساس ختم کرکے ذمہ دار چوری کیخلاف اقدامات اٹھائیں ۔
792 total views, no views today
Comments


