سوات (سوات نیوز)سوات میں سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کی عدم موجودگی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ، آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کیلئے رابطوں کا آغاز، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کی عدم موجودگی پر اہل علاقہ نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کی عدم موجودگی کیوجہ سے سوات سالانہ اربوں روپے کے فنڈ سے محروم، تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ 2013 ایکٹ کے بعد 2019 میں ترامیم کرتے ہوئے سیکشن 21 چیپٹر 5 میں یہ ترامیم کئے گئے کہ ضلع پشاور میں دو سٹی ڈسٹرکٹ کونسل اور ڈویژنل کوارٹر میں ایک سٹی ڈسٹرکٹ کونسل ہو گا جس کا سربراہ میئر ہو گا، جس کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ کے صوابدید پر نوٹیفکیشن ہو گا، ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن جو کہ 7 اضلاع پر مشتمل اور صوبہ خیبر پختونخوا سب سے بڑا ڈویژن ہے اور یہاں پر تاحال سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے ممبران اسمبلی کے نوٹس میں یہ بات لائی ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے اس سلسلے میں بات کرکے ضلع ڈسٹرکٹ کونسل سوات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے اس سلسلے میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس سلسلے میں آل پارٹی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام پارٹیوں کے صدور و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آ ل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک بڑا ڈویژن ہے ہونا یہ چاہئے تھا کہ پشاور کے بعد سوات میں ڈسٹرکٹ سٹی کونسل کا قیام ضروری ہے اگر یہ نہیں کیا گیا تو سوات اربوں روپے کے فنڈ سے محروم رہا جائیگا اور سوات میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہو گی اگر نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ضلع سوات میں ڈسٹرکٹ سٹی کونسل کے قیام کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ کریں۔
1,110 total views, no views today



