سوات(خورشید علی )ضلع سوات میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر کی وبا سے بیمار افراد کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے، سیدو ہسپتال میں ڈینگی انچارج ڈاکٹر نجیب کے مطابق ضلع سوات میں اب تک ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 95 تک پہنچ چکی ہے ، جن میں سے 76 افراد کا علاج مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے ، جبکہ 19 افراد اب بھی سیدو ہسپتال میں زیر علاج ہے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جارہیے ہے ۔
ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دس دنوں سے ڈینگی بخار میں عوام مبتلا ہورہے ہیں، محکمہ صحت نے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے امانکوٹ، ملوک اباد اور دیگر علاقوں میں سپرے مہم شروع کردیا ہے ، جبکہ عوام کو بھی اگاہ کیا جارہا ہے تاکہ ڈینگی وبائ پر قابو پا جا سکے۔
1,744 total views, 2 views today