سوات(سوات نیوز)پشاور کے بعد ضلع سوات میں ایڈز کے مریضوں مین مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ایڈز وبائی شکل اختیار کررہی ہے ، ایڈز کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق ضلع سوات میں پانچ سو سے زائد ایڈز کے بیمار افراد ہیں، جن میں ایڈز پازیٹیو ایا ہے جبکہ وہ اگے یہ بیماری بھی پھیلا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق ایڈز کی زیادہ شرح خواجہ سراوں میں پا یا جارہا ہے اور جو لوگ خواجہ سراوں کیساتھ بدفعلی کرتے ہیں ان میں بھی یہ مرض پھیل رہا ہے ، سوات میں ایڈز کے پھیلاو میں بڑی وجہ خواجہ سراوں کا دوسروں لوگوں کیساتھ بدفعلی ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ بیرون ملک سے انے والے لوگ ہیں جن کو کسی نہ کسی طرح یہ مرض لاحق ہوگیا ہے ، جبکہ وہ اپنے اس مرض سے بے خبر بھی ہے ، ذرائع کے مطابق اگر ایڈز بیماری کے حوالے سے موثر مہم نہیں چلائی گئی تو یہ اگے جاکر خطرناک صورتحال اختیار کرلے گا۔ ایڈز کنٹرول پروگرام نے خطرے کی گھنٹی بجھا دی ہے ،
2,325 total views, 2 views today