سوات(سوات نیوز)کانجو میں فرانس سے ائے ہوئے شخص نے گھریلوں تنازعہ پر قتل کردیا، پولیس زرائع کے مطابق سوات تحصیل کبل کے گاوں کانجو میں فرانس سے آنے والے شخص نےاپنیبیوی کو قتل کردیا۔ پولیس زرائع کے مطابق اَنیس ساکن کانجو کچھ عرصہ پہلے فرانس سے پاکستان آیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔ زرائع کے مطابق گذشتہ روز اس نے گھریلوں ناچاقی کی بنای پر اپنی اہلیہ کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزما نیس کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
5,783 total views, no views today
Comments



