سوات (سوات نیوز)ایم پی اے گران خان کی درخواست پر میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کے گرگھیراتنگ، غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث سرکاری لوگوں میں کھلبلی مچ گئی، حقداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف آوازاٹھانے پرگران خان کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ، حق سے محروم کرنے والوں کیلئے عزیز اللہ گران خان امید کی کرن قرار، کسی کی امانت میں خیانت کرکے حقدار کو ان کے حق سے محروم رکھنا کرپشن ہے، کرپشن فری سوات کو یقینی بنانے کے لئے عوام کی طرف سے ایم پی اے گران خان کی مکمل حمایت کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ممبرصوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وژن کی تحفظ کے حامی عزیز اللہ خان گران نے سوات میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز کرکے غیرمستحق افراد کو نوکریاں دلانے کے خلاف وزیراعلیٰ محمودخان کو درخواست دے کر تحقیقات کامطالبہ کیاتھا جس پر وزیراعلیٰ نے انکوائری مقررکی ہے، آغاز سیدوہسپتال میں ہونے والی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات سے کیاگیاہے اوربڑے پیمانے پر انکوائری کاعمل جاری ہے اس طرح دیگر سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانیوں اور حقداروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرنے کا جو مطالبہ کیاگیاہے اب ان کے خلاف بھی انکوائری کی جارہی ہے اور سوات میں ان کرپٹ سرکاری لوگوں کے گردگھیراتنگ کیاجارہاہے جوعمران خان کے وژن کی بدنامی کاسبب بنتے جارہے ہیں اور اس صورتحال میں کئی اہم سرکاری لوگوں کو بے نقاب کرنے کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔جبکہ خود کو غیر محفوظ تصورکرنیوالوں نے خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے، عزیز اللہ گران خان کے ان کوششوں کو عوامی سطح پر سراہاجارہاہے، اوران کی ان کوششوں کو حقداروں کو ان کاحق دلانے سے تعبیرکیاجارہاہے۔ وہ لوگ جن کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیاہے وہ گران خان کوہی امید کی ایک کرن قراردیتے ہوئے امید رکھے ہوئے ہیں۔ عزیز اللہ گران کی ان کوششوں کی وجہ سے ان کو ان کاحق مل جائے گا۔
1,230 total views, 2 views today