سوات (سوات نیوز)درجہ چہارم ملازمین نے صدر سید خطاب کو فخرکلاس فورملازمین کاخطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر ہم سیدخطاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کلاس فور ملازمین کی جونیئرکلرک کے عہدوں پر ترقی دینے میں سیدخطاب کاکلیدی کردار ہے، کلاس فور ملازمین کو ان کی قیادت میں متحد ہوناچاہئے جو وقت کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار جونیئر کلرک کی عہدے پر ترقی پانے والے خادم الدین نے اپنے ساتھیوں سمیت سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کلاس فور ملازمین کی صدر سیدخطاب کی قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کلاس فور ملازمین کی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے ایک نیا تاریخ رقم کیاہے انہوں نے کہا کہ 10 مردکلاس فور ملازمین اور 7 خواتین کلاس فور ملازمین کی جونیئرکلرک کے عہدوں پر ترقی پانے میں سیدخطاب کاایک کلیدی کردارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کلاس فور ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پرسیدخطاب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورتمام کلاس فور ملازمین پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ وہ سیدخطاب کو ضائع نہ کریں کیونکہ وہ ہمارے لئے ایک قابل قدر اور نڈرشخصیت ہے انہوں نے کہا کہ وہ فخر درجہ چہارم ملازمین ہے ان کی قیادت کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی صدر اکبرخان اوراشفاق خٹک کوبھی شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
1,500 total views, no views today



