مٹہ (سوات نیوز)مٹہ کوزہ درشخیلہ واقعہ میں صلح کی تمام کوششوں نے دم توڑدیا دونوں فریقوں کی بی بی اے ضمانت منسوخ پاکستان تحریک انصاف مٹہ کے رہنماء ملک اختر علی خان اور جمعیت علماء اسلام مٹہ کے رہنماء مفتی وزیر زادہ دیگر افراد کیساتھ پولیس نے گرفتار کی ایک فریق سے نو اور دوسرے فریق سے پانچ افراد نے بی بی اے ضمانت کیا تھا جو گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج مٹہ کے عدالت نے منسوخ کردیا
تفصیلات کی مطابق کوزہ درشخیلہ واقعہ میں صلح کرانے کی تمام کوششوں نے دم توڑ دیا اور واقعہ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک اختر علی خان اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی وزیر زادہ دیگر افراد کیساتھ ایڈیشنل سیشن جج مٹہ کے عدالت میں بی بی اے منسوخ ہونے کی بعد مٹہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلی موصول اطلاعات کی مطابق گرفتا ر ہونے والوں میں ایک فریق سے نو افراد جبکہ دوسرے فریق کے طرف سے پانچ افراد شامل ہیں یادرہے کہ تمام ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردی ہے اور اج پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے پولیس ملزمان کیلئے ریمانڈحاصل کرینگے
2,308 total views, 2 views today