پشاور(سوات نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نےکہا کہ بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھا یا ہے سندھ کے لوگ محب وطن ہیں ہیں۔سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانے چاہیے پیپلزپارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے سندہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے کراچی جو روشنیوں کا شہر سے کچرے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے وہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے کوئی مائی کا لال ملک کو نہیں توڑ سکتا سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کا کیس چل رہا ہے ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت کرپشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے بلاول کرپشن کا حساب دے وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے اور کشمیر جیسے ایشو کو پہلی بار انٹرنیشنل ایشو بنا دیا گیا ہے ۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں سے حکومت پر اثر نہیں پڑے گا ملک درست ٹریک پر چل پڑا ہے اب عوام ملک کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت حکومت مخالف تحریک چلانے کا سوچ رہے ہیں وہ دراصل پرانا نظام بحال کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کو فائدہ ہورہا تھا تاہم کرپشن کا دور واپس نہیں آئے گا
1,090 total views, 2 views today