بریکوٹ(ریاض احمدسے) تحصیل بریکوٹ کی سطح پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پیسکو سب ڈویژن بریکوٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد علاقے کے بجلی سے متعلق لوگوں کے اجتماعی و ذاتی مسائل کے حل کے علاوہ شکایات کو دور کرنا تھا۔کھلی کچہری میں ایس ای سرکل سوات خالد خان،ڈی سی ایم سوات عبدالودود،ایکس ای این سوات نزیر احمد خان،ایس ڈی او سرکل بریکوٹ محمد نعمان،لائن سپرٹینڈنٹ اشفاق احمد،واپڈا یونین ڈویژ نل سیکرٹری بخت محمد خان کے علاوہ تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں سے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان،سابق تحصیل نائب ناظم بریکوٹ عزت الرحمان،سابق ناظم مانیار محمد اسحاق،اسد علی خان،عبدالقیوم خان،واحد کرم خان،بخت آفسرخان،عطاء اللہ جان،محمد حسین،طالعمند خان،گوہر علی ودیگر نے علاقے کے بجلی سے متعلق مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ موسیٰ خیل فیڈر کے لائن کو کھیتوں کے بجائے مین شاہراہ پر منتقل کیا جائے۔24ہزار میٹر صارفین کے لئے 5میٹرریڈرز ہیں جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔میٹرریڈرز کے نہ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ بجلی صارفین کم بھار ی بلز ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔بلز کے تصیح کے لئے بریکوٹ اور بعد میں آر او آفس مینگورہ کا طواف کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں گورتئی،بریکوٹ،ابوہا،کوٹہ،پارڑئی،ڈڈھارہ کے علاوہ بہت سے علاقے ہیں جہاں پر ٹرانسفرز اوورلوڈ ہیں ان ٹرانسفرز کو اپ گرڈ کیا جائے تاکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہوکیونکہ ان اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی وجہ سے صارفین اضطراب کا شکار ہیں،بعد میں ایس ای سوات خالد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ پیسکو سوات میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔واپڈا اہلکار علاقے کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ خراب ٹرانسفارمر کے مرمت پر صارفین ایک روپیہ چندہ بھی نہ دیں کیونکہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرنا واپڈا کی ذمہ داری ہے۔پیسکو سب ڈویژن بریکوٹ کو اکتوبر میں سٹاف کی فراہمی ہوجائے گی اور بلز کے مسائل انشاء اللہ سٹاف کے تعیناتی کے بعد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے موسیٰ خیل فیڈر پر فوری کام بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کھیتوں سے بجلی لائن کو تبدیلی کے لئے نیا سروے کیا جائے۔ نیا موسی خیل فیڈر کا مزید توسع کرکے کھیتوں سے پرانا لائن ختم کردیا جائے گا۔انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ہمارے ساتھ دیں اور نائندہ گان فوری طور پر اپنے وجوابات اداکرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
1,579 total views, 2 views today