سوات (سوات نیوز)ایکسپریس وے معاملہ شدت اختیارکرگیا، گرینڈ جرگہ ڈٹ گیا، احتجاجی تحریک چلانے کااعلان،تباہی کامنصوبہ تعمیرکرنیوالوں کو ہمارے لاشوں پرسے گزرناپڑیگا۔ کسی کو ترقی کے نام پر تباہی کے منصوبے کی اجازت نہیں دیں گے،گرینڈ جرگہ اپنے مؤقف پر قائم، جرگہ نے منصوبے کے خلاف آخری حد تک جانے کااعلان کردیا، ایم پی اے وقارخان کی طرف سے جرگہ کی مکمل حمایت اوراس مسئلے پر جرگے کاساتھ دیناکاعزم، جرگہ مشران کی طرف سے اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھانے پرایم پی اے وقارخان کوخراج تحسین، تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے منصوبے کے حوالے سے سوات کے چارتحصیلوں پرمشتمل گرینڈ جرگہ کے مشران کاایک اہم اجلاس ذلندہ ہوٹل کانجومیں زیرصدارت فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جسمیں سوات کے چارتحصیلوں تحصیل کبل، تحصیل بریکوٹ، تحصیل مٹہ اورتحصیل خوازہ خیلہ کے عمائدین اورجرگہ مشران نے شرکت کی، اس موقع پر جرگہ مشران نے اب تک ہونے والی جرگہ کوششوں سے آگاہ کیاگیااوراس حوالے سے گذشتہ ہونے والی اجلاس میں حکومت پر واضح کیاگیاکہ وہ کسی بھی صورت آبادی کے اندراورزرعی اراضی میں ایکسپریس وے منصوبے کوتسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے خبردارکیاکہ اس منصوبے کو آبادی کے اندر تعمیرکرنیوالوں کو ہمارے لاشوں پر سے گزرناپڑیگا، انہوں نے خبردارکیا کہ اس سے قبل کہ پورا علاقہ سراپااحتجاج بن جائے، حکام اورذمہ داروں کو اس منصوبے کے روٹس تبدیل کرکے اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرناچاہئے، انہوں نے واضح کہا کہ اگرایکسپریس وے منصوبہ بناناہے۔ توہم تجویز دیتے ہیں کہ یہ منصوبہ دریائے سوات کے کنارے تعمیرکیاجائے۔ جو اس منصوبے کیلئے بالکل موزون ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت اس منصوبے کوآبادی کے اندرتعمیرکرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ طورپراحتجاجی تحریک چلانے کااعلان کیا جبکہ معاملے کواسمبلی فلور پراٹھانے پرایم پی اے وقارخان کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس سے فیروزشاہ خان کے علاوہ دیگرخورشید خان، ذہین خان، ایم پی اے وقارخان، رفیق الرحمان، جہانگیرخان، حاجی رحمت علی، عبدالجبارخان، قیموس خان، فتح اللہ خان، سراج خان نے خطاب کیا۔
1,894 total views, no views today



