اسلام آباد(این این ائی) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مریم نوازنائب صدارت کاعہدہ مشروط طور پر رکھ سکتی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی ہونے پر مریم نواز پارٹی صدراورجنرل سیکرٹری کاعہدہ نہیں لے سکیں گی۔
956 total views, 2 views today
Comments