بریکوٹ(سوات نیوز) تحصیل انتظامیہ بریکوٹ اور شموزئی کے پٹواری ہمار ے درمیان دشمنی پیدا کررہے ہیں، اس تنازعے کی وجہ سے بڑی خون ریزی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، میں نے د وکنال زمین بھیچ دی ہے لیکن قوم شیخان کی زمین پٹواری نے رشوت لیکر زورطلب کے حوالہ کیا ہے، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ، کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات تحصیل انتظامیہ اور پٹوری کو ہمارے ساتھ نہ انصافی کرنے سے روک لیں،ورنہ ہمارے درمیان بڑی خون ریزی ہوسکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ پر عائد ہوگی، ان خیالات کا اظہار اکبر زیب خان، غازی خان، علی اکبر خان سکنہ نیموگرام شموزئی نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اکبر زیب خان نے کہا کہ میں نے دو کنال زمین زورطلب خان پر بھیچ دیا ہے مگر ہمارے حلقے شموزئی کے پٹواری نے قوم شیخان غازی، امیر نواب اور علی اکبر کی زمین زورطلب کے حوالہ کی ہے اور اسے کہا گیا ہے کہ اکبر زیب نے اپنی زمین کو اپنے نام کیا ہے، میں نے جب تحقیقات کئے تو زمین آب بھی قوم شیخان کے نام ہے لیکن پٹواری اور انتظامیہ نے رشوت لیکر جان بوجھ کر یہ کام نہیں کرتے، اور ہمارے درمیان تعلقات کو خراب کررہے ہیں جس سے ہمارے درمیان بڑی خون ریز ی ہوسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنم ناصر کو بار بار درخواست دی لیکن وہ بھی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، سب سے بڑا مسئلہ تو یہ ہے کہ اس کو پشتو زبان کی سمجھ نہیں آتی اور ہمیں اُردو، جب بھی ہم بات کرتے ہیں وہ ہمیں شکریہ شکریہ کہہ کر جان چھڑالیتی ہے، ہم اعلیٰ حکا م سے اس بارے پُرزور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
1,782 total views, 2 views today