سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) اور عالمی بینک کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ، سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی ہے اس ورکشاپ میں ملاکنڈ اور بونیر کے سرکاری افسران کے سرکاری محکموں بشمول ڈپٹی کمشنرز آفسز، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ فارسٹ، سپورٹس اور دیگر انتظامی و اکاؤنٹس اہلکار شامل ہیں اس ضمن میں چند مہینے قبل سوات اور شانگلہ کے افسران کیلئے بھی تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی تھی جبکہ اگلے مرحلے میں دیر و چترال کے افسران کیلئے یہ ورکشاپ ہوگی ورکشاپ کا اہتمام کیپرا اور ورلڈ بینک کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے بدھ کو شروع ہونے والے اس تین روزہ ورکشاپ میں اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے بھی شرکت کی تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات اور ٹھیکوں میں شفافیت اور قواعد وضوابط کی عملداری کو یقینی بنانا ہے اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا تین روزہ تربیتی ورکشاپ بدھ 18 ستمبر سے جمعہ 20 ستمبر تک جاری رہیگی۔
۔۔۔۔۔۔
842 total views, 2 views today