مینگورہ(سوات نیوز)زمردکے کاروبار سے وابستہ افراد نے حکومت سے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا،رزق حلا ل کمارہے ہیں،حکام مطالبات تسلیم کرکے ہماری پریشانیاں دور کریں،برادری آپس میں اتفاق واتحاد کی فضاء قائم رکھے،مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز آل پاکستان جیم اینڈ جیولری مرچنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں تمام عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رسول خان،نائب صدر حاجی سردارعلی اوردیگر عہدیداروں نے کہاکہ حکومت غیر ملکی افراد کو کان اور دیگر قیمتی پتھروں کو ٹھیکے پر دینے سے گریز کرے اورٹھیکے غیر ملکیوں کی بجائے مقامی لوگوں کو دے، اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس اقدام سے بے روزگار افرادکو مقامی سطح پر روزگار بھی میسر آئے گا،انہوں نے کہاکہ ہماری برادری کو اس وقت مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے ہم نے حکومتی اہلکاروں سمیت دیگر ذمہ داروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں،مسائل کی موجودگی میں ہم اپنے کاروبار پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں جس کے سبب ہماری پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ یہاں کی کانوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت یہ حق ہمیں دے اورغیر ملکی افرادکو ٹھیکے دینے سے گریز کرے،یہاں کی کانوں میں باہرکے لوگوں کاکام کرنا ہمیں منظورنہیں لہٰذہ حکومت اس حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کرے جبکہ ہماری برادری کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداراورممبران آپس میں اتفاق اوراتحاد کی فضاء قائم رکھے اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرے،اجلاس میں برکت علی،افتخار،حبیب خان،امیرنواب،رفیع اللہ،کریم اللہ،عبدالودود اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہداروں اور ممبران بھی موجود تھے۔
994 total views, no views today



