کالام، وادی کالام کے علاقہ گورکین میں برفانی تودہ گرنے سے تباہ ہونے والے سرکاری اسکول کو چار سال بعد بھی تعمیر نہیں کیا سکا، جس کی وجہ سے سردی و گرمی میں پانچوں کلاسوں کے طلبہ زمین پر بھیٹ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ بارش و برف باری کے دوران سکول بند کیا جاتاہے ۔ چار سال پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول گورکین برفانی تودہ گرنے سے تباہ ہوگیا تھا ، اس سکول میں سو سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں ، چار سال بعد بھی سکول تعمیر نہ ہوسکا ہے علاقہ کے لوگوں نے حکومت سے سکول تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
802 total views, no views today
Comments


