سوات(سوات نیوز)خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت محمد یحیٰ اخونزادہ کی زیرصدارت سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال اور سیدو میڈیکل کالج کے اکیڈمک کونسل سٹاف ممبران کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اس موقع پر سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سیدو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ایم ایس ڈاکٹر گلشن حسین اور دیگر انتظامی افسران، پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے انہیں دستیاب وسائل و سہولیات آور آئندہ ضروریات سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں بھی سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج میں موجودہ انتظامات و خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مسائل و سہولیات کے حوالے سے بعض ضروری فیصلے کئے گئے صوبائی سیکرٹری صحت نے واضح کیا کہ صوبے کے اہم ترین ڈویژنل و ضلعی صدرمقام کے بڑے ہسپتال و کالج کی حیثیت سے ان کی عظمت و افادیت بحال کی جائے گی یہاں اضافی طبی سہولیات و خدمات بھی مہیا کی جائیں گی جبکہ ڈینٹل کالج کے قیام پر بھی کام تیز کیا جائے گا نیز انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے ہسپتال کے اکیڈمک سٹاف کی طرف سے طبی خدمات اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور ہسپتال و کالج کو تمام مطلوبہ سہولیات بھی ہنگامی بنیادوں پر مہیا کریگی۔
1,223 total views, no views today



