سوات (سوات نیوز)شوٹنگ اینڈ ہنٹنگ سپورٹس کلب سوات کے صدر اختر ایوب اور ضلع سوات کے جملہ قانونی شکاریوں نے کہا کہ ہم ایم این اے سلیم الرحمن، ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، سابق تحصیل کونسلر عدنان خان، صحافی ناصر عالم اور صحافی عصمت علی اخون کا دلی شکریہ اد کرتے ہیں کہ انہوں نے ضلع سوات کے جملہ لیگل شکاریوں کو درپیش مسئلے میں مدد کرتے ہوئے ان کو قانون کے مطابق شکار کھیلنے کی اجازت دلوائی، انہوں نے ڈی پی او سوات کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آبادی سے دور اور پرائے فصلوں کو عدم نقصان پہنچائے شکار کی اجازت دی، اختر ایوب نے تمام شکاریوں کو ہدایت کی کہ وہ شکار قانون کے مطابق کھیلیں کسی کی فصلوں کو نقصان نہ پہنچا ئے کیونکہ اس سے زمینداروں کی محنت پر پانی پھیر دی جاتی ہے ہر زمیندار کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش ایا کرے، پرندوں پر فائر کرتے وقت اپنا اور دیگر لوگوں کا بھر پور خیال رکھا کرے اور شکار شدہ پرندوں کی تصاویر فیس بک پر شائع کرنے سے گریز کرے، شکار صرف کھیل کی حد تک انجواء کرے شکار کے حصول گوشت نہ بنائے، فضول اور دو انچائی پر یارینج سے باہر پرندوں پر فائر کرنے سے گریز کرے کیونکہ اس سے پرندے بے جازخمی ہو جاتے ہیں اور شکاری کے ہات نہیں آتے، انہوں نے محکمہ پولیس اور محلہ ورلڈ لائف سے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ہے کہا گر کوئی شکاری غیر قانونی طور پر شکار کھیلتا ہے یا کسی کی فصلوں کو نقصان پہنچاتا ہے یا آبادی کی قریب فائرنگ کرتا ہے یا بیگ لمیٹ سے زیادہ شکار کھیلتا ہے تو اس کی بھر پور مخالفت کی جائیگی اور اس کا ساتھ نہیں دیا جائیگا۔
886 total views, no views today



