سوات (سوات نیوز)سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ٹی ایم اے کیطرف سے کاروباری طبقہ کے لئے مشکلات پیداکرنے کیخلاف بھرپور مزاحمت کااعلان کردیا، ہوٹل اوربیکری کے علاوہ کسی بھی دکاندار کی ٹی ایم اے لائسنس فیس وغیرہ کوتسلیم نہیں کریں گے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاعملہ ہوش کے ناخن لے، کاروباری طبقہ کیلئے مشکلات پیداکرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر ٹی ایم اے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے مینگورہ کی طرف سے عام دکانداروں کولائسنس کے اجراء پراپنے شدیدردعمل میں کیاعبدالرحیم نے واضح کیا کہ ہم ہوٹلوں اوربیکریوں کی حد تک ٹی ایم اے لائسنس برداشت کررہے ہیں اب سیمنٹ کے دکانوں، فوم کے دکانوں سمیت دیگرکاروباری طبقہ کے لئے ٹی ایم اے حکام لائسنس جاری کررہے ہیں اوران کومجبورکیاجارہاہے۔ کہ وہ ان سے لائسنس حاصل کریں۔لیکن ہم ان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ کوئی بھی دکاندار ٹی ایم اے کالائسنس نہیں لیں گے، انہوں نے دکانداروں سے بھی کہا کہ وہ ٹی ایم اے کیطرف سے جاری کردہ لائسنس ہرگز نہ لے، کوئی بھی ان کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ ہم کاروباری طبقہ کوتنگ کرنے کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، اب جبکہ ٹی ایم اے والے کاروباری طبقے کومختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں توپھرہم بھی مجبورہوں گے کہ ہم ان
کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ اپنااحتجاج شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے والوں کوہمارے گریبان سے ہاتھ لیناچاہئے بصورت دیگرہم مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔
966 total views, no views today



