سوات(سوات نیوز)سوات سمیت صوبہ بھر میں 25 خواجہ سراوں میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ، روزنامہ مشرق پشاور کے 24 ستمبر کے اخبار میں شائع ہونے والے اعداد وشمار نے خوف کی فضا پیدا کردی گئی ، اخبار میں چھپنے والے خبر کے مطابق سوات سمیت صوبہ بھر میں 25 خواجہ سراوں میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے ، جبکہ خواتین ، بچے اور مرد بھی اس بیماری کے شکار ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ تعداد دگنی بھی ہوسکتی ہے لیکن زیادہ تر افراد نے اپنے ٹیسٹ نہیں کئے اور ان سے جو بچے پیدا ہوئے ہیں ان میں ایڈز کی بیماری ہے ،طبی ماہرین کے مطابق ایچ ائی وی سے متاثرہ افراد کے جسم میں قوت مدافعت اتنی کم ہوجاتی ہے کہ انسانی جان بھی ضائع ہو جاتی ہے ۔
2,465 total views, no views today
Comments



