نیو یارک(این این ائی ) وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق نیو یارک میں کی گئی وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پرصدر ٹرمپ سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں نے وسیع البنیاد اورباہمی فائدہ مند شراکت قائم کرنے کے عزم کودوہرایا۔ وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازعہ میں ثالثی کے لئے صدر ٹرمپ کی پیش کش کوسراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن سنگین انسانی بحران ہے۔ وزیراعظم نے کرفیو اٹھانے اورپائیدارامن واستحکام کیلئے تنازعہ کشمیرکے حل پرزور دیا۔
1,100 total views, no views today
Comments



