مینگورہ(سوات نیوز) عالمی سائیکاٹرسٹ ایسوسی ایشن کے زونل صدر، معروف سائیکاٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے کہا ہے کہ نماز، عبادات اور ذکر ذہنی امراض کے علاج میں موثر کردار ادا کرتے ہیں، عبادات سے ذہنی تناؤ ختم ہو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے شہر سیدو شریف میں منعقدہ قومی سائیکاٹرسٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، کانفرنس میں ملک بھر کے 300 سے زیادہ نامور سائیکاٹرسٹ موجود تھے، اختتامی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر کالد مفتی نے اسلام اور روحانیات،جذبات اور احساسات، مثبت سوچ اور اسلامی مراقبے پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے ذکر، قران مجید کی تلاوت اور دعا سے ذہنی امراض میں افاقہ ہو جا تا ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف تحقیقاتی مطالعات سے ثابت ہے کہ اسلامی طرز زندگی گزارنے والے ذہنی امراض کا شکار نہیں ہو تے اور مطمئن زندگی گزارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اج کے دور میں بھی روحانیات کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، مغرب کے درسگاہوں میں بھی روحانیات کی اہمیت پر تحقیق جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسانوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے طریقے بتائے گئے ہیں
1,423 total views, no views today



