سوات(سوات نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے کورکمیٹی کے ممبر انجنیئر عارف روان نے کہا ہے کہ ن لیگ شہبازشریف اور مریم نواز کی قیادت میں ملک کی مقبول پارٹی بننے والی ہے، پاکستانی عوام نے تبدیلی والوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اب وہ مزید دھوکہ بازیوں میں نہیں پڑیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شہباز شریف کے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہبازشریف کے سالگرہ تقریب فضائی گھٹ میں منائی گئی جس میں سوشل میڈیا اور ن لیگ کے دیگر رہنماوں اور ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ن لیگ کے رہنما اور سوشل میڈیا کے کورکمیٹی کے ممبر انجنیئر عارف روان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات سمیت صوبہ بھرمیں جلد ن لیگ کے سوشل میڈیا کی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ انے والا دور پھر سے مسلم لیگ ن کا ہے، تبدیلی والوں نے عوام کو سبز باغ کے سوا ء کچھ نہیں دیا، اب پاکستان کے عوام میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو صرف اور صرف ن لیگ ہی مشکلات سے نکال سکتی ہے، انصاف کے نام لینے والوں نے اس ملک کا برا حشر کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ مرکزی صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں پہلے سے زیادہ منظم ہوگئی ہے۔
1,032 total views, no views today



