سوات (سوات نیوز) اوڈیگرام سبزی منڈی کے آڑھتی بھی مینگورہ منڈی منتقل ہو گئے، اوڈیگرام سبزی منڈی ویران، مینگورہ آڑھتیوں نے اوڈیگرام سبزی منڈی کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، غیر موزوں جگہ کا انتخاب کرکے حکومت اور آڑھتیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اوڈیگرام کے مقام پر قائم ہونے والی سبزی میں چند آڑھتی کاروبار کرتے تھے وہ بھی مینگورہ شاہدرہ سبزی منڈی منتقل ہو گئے جس کے باعث اوڈیگرام سبزی منڈی ویران ہو گئی اور وہاں پر کاورباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اوڈیگرام منڈی سے جب آڑھتی مینگورہ منڈی منتقل ہوئے تو اس موقع پر سبزی اینڈ فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیر عالم خان نے انہیں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اوڈیگرام میں سبزی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا وہاں پر اب کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے بچے کچے آڑھتی بھی مینگورہ منتقل ہو گئے ہیں۔
1,894 total views, no views today



