مینگورہ(سوات نیوز)ڈیموں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف بجلی لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی کا مسئلہ مستقل طورپر دورہوجائے گا بلکہ اس اقدام سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،اس بات کے پیش نظر صاحب ثروت افراد نے دل کھول کر ایک ڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ دیا مگر ڈیم کی تعمیر کے آثارابھی تک نظر نہیں آئے،ان خیالات کا اظہار سرگرم سماجی شخصیت باقی جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ڈیم کیلئے چندہ اکھٹاکرنے کیلئے کچھ عرصہ بیشتر جسٹس(ر)ثاقب نثارنے قیمتی وقت نکال کر انگلینڈکا دورہ کیا جس پر ہم ان کے مشکورہیں، انگلینڈ میں پاکستانی بھائیوں نے دل کھول کرڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ اکھٹاکرکے بھرپور تعاؤن کیا،انہوں نے کہاکہ ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے حال ہی میں ہم گلگت گئے جہاں پر صرف دو بورڈ نصب پائے گئے باقی کام کے آثارنظر نہیں آئے جس پر ہمیں کافی افسوس ہوا،انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کردہ چندہ اربوں روپے ہیں جسے اگرجلد ازجلد ڈیم کی تعمیر پر خرچ کیا گیا تو اس سے بجلی سے وابستہ بیشتر مسائل حل ہوجائیں گے لہٰذہ حکومت اس سلسلے میں فوری اورعملی اقدامات اٹھاکر ڈیم کی تعمیر کو یقینی بنائے۔
1,102 total views, no views today



