سوات (سوات نیوز) سٹار سپورٹس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مینگورہ کاونٹی کرکٹ ٹیم نے سمیشر کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گراسی کرکٹ گراؤنڈ میں سٹار سپورٹس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ سوات بھر سے 65کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں فائنل میچ کاونٹی کرکٹ ٹیم اور سمیشر کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں سمیشر کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 198رنز کا ہدف دے دیا جس کے جواب میں مینگورہ کاونٹی کرکٹ ٹیم نے 18.4اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرکے فائنل میچ اپنے نام کرلی، مینگورہ کاونٹی کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طارق خان نے 55جبکہ حمزہ خان نے 60رنز بنائے۔ اس موقع پر فائنل میچ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 5کے سابق امیدوار ارشاد علی خان، سابق ضلع کونسلر عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز خان مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سپورٹس ہی واحد سرگرمی ہے جس کی بنیاد پر اپس میں پیار اور محبت بڑھتا ہے اور نوجوانوں کو غلط راہ میں جانے سے روک لیتی ہے۔
1,248 total views, 2 views today