مینگورہ،نواحی علاقہ اسلام پور میں کارخانہ میں اتشزدگی سے لاکھوں کے مشینری جل کر راک کے ڈھیر میں تبدیل،رات کو تین بجے لگنے والے اگ پر صبح سات بجے کے قریب قابو پا لیا گیا،سیکورٹی فورسز ،پولیس،فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی لوگوں نے امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے لیکر اگ کو پھیلنے سے روک دیا۔گزشتہ رات تین بجے کے قریب اسلامپور میں واقع کارخانہ جس میں مختلف کاموں کیلئے قیمتی مشین لگے تھے میں اگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کارخانے کو لپییٹ میں لے لیا،واقع کے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے بھاری نفری امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے بعدازاں فائربریگیڈٖ عملہ بھی اگ پر قابو پانے کیلئے پہنچ گئے مگر دیر ہوچکی تھی ۔کارخانہ کے مالک گل دولا عرف خان کے مطابق کار خانہ میں اگ لگنے کیوجہ بیس لاکھ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔تین بجے لگنے والے اگ پرصبح سات بجے کے قریب قابو پالیا گیا۔
756 total views, no views today


