سوات (سوات نیوز) سوات چمبر کا انتخابی اجلاس ایم این اے سلیم الرحمن کے سیاسی تقریر کے وجہ سے انتشار اور بدنظمی کا شکار، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سابق تحصیل ناظم اکرام خان سمیت بڑی تعداد میں صنعت کاروں کا بائیکاٹ، شدید ہنگامہ آرائی، گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں سوات چمبر اینڈ کامرس کا انتخابی اجلاس ہورہا تھا جس میں ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے عوامی مسائل پر خطاب کیا جوکہ ایم این اے سلیم الرحمن کو ناگوار گزری اور انہوں نے اپنی سیاسی تقریر شروع کی اور تمام لیڈران کو چور کہا جس پر تقریب میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی اور صنعت کاروں نے سلیم الرحمن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ اپ گزشتہ چھ سالوں کہاں پر تھے جو اب نازل ہوئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، مقامی صنعت کاروں سمیت سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سابق تحصیل ناظم اکرام خان نے تقریب سے بائیکاٹ کیا۔
1,048 total views, no views today



