سوات (سوات نیوز)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں سلیکٹڈ غیر جمہوری حکومت کی طرف سے ہیلتھ ملازمین پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاگیا، اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے مطابق سرکاری ہسپتالو ں کی نجکاری اور عوام سے مفت علاج چھیننے کے اس قانون کے خلاف جاری احتجاج کو اور بھی شدت سے جاری رکھنے کا عزم کیاگیا،اجلاس میں درجہ ذیل فیصلے کئے گئے،اجلاس میں بتا یا گیا کہ تمام صوبے کے سرکاری ہسپتال،آئی بی پی سروسز اور پرائیویٹ کلینکس غیر معینہ مدت تک بند رہینگے۔ موثر احتجاج کیلئے لائحہ عمل بنایا گیا،ہمارے گرفتار ساتھیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر رہا نہ کیا گیا توایمرجنسی اور ایم ایل سی سروسز سے بائیکاٹ کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی،پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کرنے اور زخمیوں کی طبی امداد روکنے پر ہسپتال ڈائیریکٹر ایل آر ایچ، نوشیروان برکی، سی سی پی اوآپریشن ظہور آفریدی، دہشتگرد منسٹر حشام، اور برکی کے خلاف ایف ائی آر درج کی جائے اور ان سے استعفیٰ لیا جائے۔برکی اور حشام اس پوری تشدد کا براہ راست ذمہ دار ہے یہ دونوں کسی ہسپتال میں جانے سے پہلے یہ بات یاد رکھے ان دونوں دہشت گردوں پر ہیلتھ ایمپلائز کے خون کا قرض ہے جس کیلئے ہم ہر صورت تک جا سکتے ہے۔تمام صوبے کے ہیلتھ ملازمین متحد رہے اور ہر قسم کے سروسز سے بائیکاٹ جاری رکھیں۔ آج کے واقعات کے بعد نجکاری کے خلاف تحریک اور بھی شدت سے چلی گی، اب جب کہ سب ملازمین متحد ہیں تو ا نشاء اللہ دہشت گردوں کو مثالی سبق سیکھائینگے۔
1,154 total views, no views today



