کبل(سوات نیوز) تحصیل کبل قلاگے میں مشران کا کامیاب جرگہ،بھائیوں کے مابین تنازعہ ختم کردیا، عداوت رکھنے والے بھائی آپس میں بغلگیر ہوگئے،فیصلہ کی خلاف ورزی کرنے والے پر 30لاکھ جرمانہ عائید ہوگاتفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے جبہ گئی سے تعلق رکھنے والے چار بھائیوں عمر ذادہ،خالق ذادہ،لائق ذادہ اور لقمان پسران میاں جان کے مابین تقسیم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا جس سے نقصان کا اندیشہ تھا اسی وجہ سے علاقے کے روایات کے مطابق جرگے کا انعقاد ہوا جس میں تورمنگ درہ دیر سمیت تحصیل کبل سوات کے نامور جرگہ مشران محب نواب،ابراہیم شاہ،بختور جان،شیر بہادر،امانت خان،تور لعلی،فضل مالک،سیراج الدین،خان گل،تور خان علیم خان،دلاور خان،سید بہادر خان،بادشاہ روان،شیر عالم جان،عبد اللطیف،اسماعیل،بخت ذادہ،خان گل وغیرہ نے شرکت کی مذکورہ بھائیوں سے اختیار لینے کے بعد جرگہ مشران سرجوڑ کر بیٹھ گئے اور کافی غور و فکر اور تجاویز کے بعد نتیجہ پر پہنچے اور فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بھائیوں کے مابین تنازعہ ختم کرنے کے لئے پدری جائیداد چار برابر حصوں میں تقسیم کی جائے گی البتہ عمر ذادہ کو بڑے بھائی ہونے کی حیثیت سے سڑک زمین کے علاوہ ایک کنال زیر کاشت زمین اضافی دی جائے گی اس کے علاوہ گھر میں موجود غیر شادی شدہ بیمار بہن کے اخراجات کے لئے چاروں بھائی فی کس 2ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کے پابند ہونگے جبکہ اپریشن وغیرہ کا خرچہ بھی چاروں برابر تقسیم کرینگے بصورت دیگر مذکورہ بہن اپنے حصے کا جائیداد لینے کی مجاز ہوگی اس کے علاوہ تمام بھائی ایک دوسرے کے بیوی بچوں کے ساتھ لڑائی جھگڑوں سے گریز کرینگے آخر میں جرگہ مشران نے سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین میں سے کسی نے بھی جرگہ کے فیصلے اور راضی نامہ کی خلاف ورزی کی تو اس فریق پر تیس لاکھ روپے جرمانہ عائید ہوگا۔
1,568 total views, no views today



