مینگورہ،، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے اکثریتی علاقوں میں غیر اعلانیہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چار سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا مگر سوئی گیس والوں نے یہ سنگین مسئلہ حل نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے اکثریتی علاقوں میں جو ں جوں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح غیر اعلانیہ سوئی گیس کے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ مینگورہ شہر کے اکثریتی علاقوں رنگ محلہ‘ ملوک آباد‘ بنڑ‘ پانڑ‘ شریف آباد‘ حاجی بابا ‘ مین بازار ‘ شاہدرہ اور دوسرے آس پاس علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پول گیس اور سوختی لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔جو عام غریب شہری کے پہنچ سے باہر ہے۔ چار سال سے یہ مسئلہ پیش آرہا ہے۔ پہلے تو عوامی حکومتوں میں تاریخ پہ تاریخ دے رہے تھے۔ مگر اب تو محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں۔ کہ یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اعلیٰ حکام اس سلسلے میں مداخلت کریں ورنہ کسی بھی وقت امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
930 total views, no views today


