سوات(خورشید علی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام کے ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے سوات کیلئے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا تنظیم کیلئے نام فائنل کرلئے ، انجنیئر امیر مقام نے سوات کے تمام تحصیلوں کو کمیٹی میں نمائندگی دی تھی ، کمیٹی میں زاہد خان ، محسن الملک ،غفران خان ، جاوید، عالم اقبال ، گوہر جان ، میاں سمیع اللہ اور دیگر افراد شامل تھے، کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ، جس میں سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ، کمیٹی اراکین نے تمام نام خوش اسلوبی اور مکمل اتفاق سے فائنل کئے ،اب اس فائنل لسٹ کو حتمی منظوری کیلئے انجنیئر امیر مقام اور سوشل میڈیا صدر خیبرپختونخوا کو بجوائے جائیں گے ، جس کی باقاعدہ منظوری صوبائی صدر امیر مقام دینگے، کمیٹی اراکینپر سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کی تنظیمسازی کیلئے انجنیئر امیر مقام اور ضلع سوات کے تمام یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ورکرز کا اعتماد تھا.
878 total views, no views today



