سوات(سوات نیوز)سوات کی تمام تحصیلوں میں ڈینگی کے خلاف سپرے اور علاج کی تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنادی گئی ہے اور صورتحال مکمل طور پر محکمہ صحت کے قابو میں ہے جبکہ میڈیا سے اس بارے میں سنسنی پھیلانے سے گریز کی درخواست کی گئی ہے محکمہ صحت ضلع سوات ڈینگی سیل کے فوکل پرسن محی الدین نے اس ضمن میں حقائق اور اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوات میں ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں اور صورتحال مکمل طور پر ہماری کنٹرول میں ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض نمائندے لوگوں میں اشتعال پھیلانے کیلئے حقائق کے برعکس بیانات جاری کررہے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ آج تک سیدو ہسپتال میں 315 افراد لائے گئے ہیں جن میں 292 افراد کو علاج معالجہ کے بعد گھروں کو واپس کردیا گیا اور صرف 23 افراد زیر علاج ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کے اندر اور باہر گلی محلوں میں ہماری سٹاف کی سرویلنس سرگرمیاں بھی جاری ہیں ضرورت کے مطابق گھروں میں سپرے ہورہا ہے ہر روز فوگ سپرے بھی ہورہا ہے اور جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جاتا ہے اب تک مینگورہ کے حساس علاقوں میں 10 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جن سے ہزاروں لوگ مستفید ہوچکے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ڈینگی مچھر کے مکمل خاتمے کیلئے تعاؤن کریں۔
1,000 total views, no views today



