سوات (سوات نیوز) ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے اور اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں منشیات بر آمد کی گئی ہے، گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور ڈی پی او سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے اور 10اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں وہ تین اشتہاری بھی شامل ہے جنہوں نے خواتین کو قتل کرکے روپوش ہوگئے تھے جبکہ بیرون ملک سے ایک اشتہاری کو بھی گرفتار کرکے لایا گیا، انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری ہے جس میں نامی گرامی منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کرکے ان کے قبضے سے بھاری منشیات برآمد کی گئی ہے اور آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
815 total views, no views today



